حدیث کمپلیکس سب کیلئے ہوگا، سربراہ آل شیخ
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
ریاض ...... مدینہ منورہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان حدیث کمپلیکس کے سربراہ شیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ حدیث کمپلیکس کے قیام کی بدولت دنیا بھر میں سُنہ مبارکہ کی خدمت کا سلسلہ نقطہ عروج کو پہنچ جائیگا۔ دنیا کے مختلف ممالک سے منتخب علمائے حدیث کمپلیکس کے ماتحت حدیث اکیڈمی کی خدمت کرینگے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت یہی ہے کہ مختلف ممالک سے حدیث کے علماءکی خدمات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کمپلیکس کا سربراہ بنانے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور وہ شاہی اعتبار پر ہر ممکن طریقے سے پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔