Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ میٹرز نے پانی کے بل بڑھا دیئے

ریاض .... اسمارٹ میٹر پروگرام کے ڈائریکٹر خالد آل حسین نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ میٹر ہر 15سیکنڈ میں خواندگی (ریڈنگ) کرتے ہیں اور خود کار نظام کے تحت بل میں اضافہ کردیتے ہیں۔ اب تک مملکت کے تمام علاقو ںمیں 5لاکھ اسمارٹ میٹر نصب کئے جاچکے ہیں۔ سال رواں کے اختتام تک انکی تعداد 7لاکھ ہوجائیگی۔ اسمارٹ میٹر منی کمپیوٹرز جیسے ہیں۔ منی کمپیوٹر کا درجہ رکھتے ہیں۔ صارفین انکی بدولت اپنے یہاں پانی کے یومیہ استعمال کی مقدار بآسانی دریافت کرسکتے ہیں۔ اسمارٹ میٹر عمارت میں رسنے والے پانی کا بھی حساب کتاب رکھتے ہیں۔ اس وجہ سے بھی بل میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
 

شیئر: