Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پرواز بغداد پہنچ گئی

ریاض .... 27برس کے انقطاع کے بعد سعودی عرب اور عراق کے درمیان فضائی سروس بحال ہوگئی۔ بغداد پہلا طیارہ پہنچنے پرپرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کا ہواباز بغداد ایئرپورٹ پر اترتے وقت اپنے ہاتھوں میں دونوں ملکوں کے پرچم اٹھائے ہوئے تھا۔ اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ سعودی عرب سے السعودیہ اور ناس کے طیارے عراق کے کئی شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا پروگرام ترتیب دے چکے ہیں۔
 

شیئر: