Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹلر سن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

  واشنگٹن ..امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس سے قبل ٹلرسن کے دورہ ہند کا اعلان سامنے آیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹلرسن 24 اکتوبر کو نئی دہلی جائیں گے۔ ہندوستانی وزیرِاعظم نریندر مودی اور وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ٹلرسن کا دورہ پاکستان بھی طے پاگیا ۔ وہ نئی دہلی کے دورے سے قبل اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کے اعلان کے بعد ٹلرسن کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ 

شیئر: