Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوتھا ون ڈے : آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد:پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) جمعہ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا ۔پاکستان کو 5میچوں کی سیریز میں 0-3کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو 83 رنز شکست دی تھی۔ابوظبی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آئی لینڈرز کو 32 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان ٹیم نے تیسرے میچ میں آئی لینڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر 5میچوں کی سیریز میں مجموعی برتری حاصل کرلی ہے ۔ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہی کھیلا جائے گا۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے دونوں ون ڈے ایک گھنٹہ قبل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے شروع ہوں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائےگی۔

شیئر: