Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

استنبول ...وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ترک تاجروں ،بڑے کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ استنبول میں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے موقع پر ترکی کے غیر ملکی اقتصادی تعلقات بورڈ کے ساتھ ملاقات میںوزیراعظم نے کہا کہ ترک کمپنیاں توانائی کے شعبے میں پن بجلی اور کوئلے سے بجلی کی پیدوار کے منصوبوں، کان کنی، بنکاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔ ترک گروپ فوڈ پراسیسنگ خصوصاً دودھ اور پھل کی مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل سے مالامال اپنے ہمسایہ خلیجی اوروسط ایشیائی ممالک کو برآمدات کے لامحدود مواقع کی پیشکش کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھی مشترکہ منصوبے شروع کئے جاسکتے ہیں۔ترک کمپنیوں نے پاکستان میں سازگارکاروباری ماحول اورسرمایہ کاری کی پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکی کے دوست ہمارے دوست اورترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔اپنی سرزمین ترکی کے مفادات کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ۔ترک وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ترکی افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا حامی ہے۔

شیئر: