تائپی ..... تائیوان کے تائیچونگ جنرل اسپتال میں کام کرنے والے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے ایک عجیب و غریب انکشاف کرکے لوگوں کو حیرت میں ڈالدیا ہے اور وہ انکشاف یہ ہے کہ اسپرین کا روزانہ استعمال کچھ لوگوں کیلئے جگر کے سرطان سے بچاﺅ کی صورت پیدا کرسکتا ہے۔ زیادہ فائدہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ مرتب کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ٹینگ یولی کا کہناہے کہ اس تحقیق کے دوران یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ اسپرین میں بہت ساری دوسری سرطان شکن صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ جگر کے سرطان میں سب سے زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ڈاکٹر ٹنگ کا کہناہے کہ لوگوں کو اس تحقیقی رپورٹ پر حیرت ہوگی لیکن اگر وہ واقعی کچھ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسکا روزانہ استعمال کریں۔ یہ تحقیقی رپورٹ واشنگٹن ڈی سی میں جگر کے امراض کے بار ے میں چھان بین کرنے والی امریکی ایسوسی ایشن نے جاری کی ہے۔