نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اپریل2018 میں مکمل ہوجائیگا، ترجمان واپڈا
لاہور۔۔نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اگلے سال اپریل میں مکمل کیا جائیگا جس سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ واپڈا کے ترجمان کے مطابق نیلم جہلم منصوبے میں ایک کروڑ کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کاعمل شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ 4یونٹوں پر مشتمل ہے جن سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا پہلا یونٹ اگلے سال فروری کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا جس کے بعد دوسرا یونٹ اگلے سال مارچ کے وسط میں فعال ہوگا۔اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 50 ارب روپے کے محاصل کے ساتھ 5150میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے ملک میں بجلی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔