ٹوکیو...جاپان کے پارلیمانی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق وزیر اعظم شینزو آبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔ حکمراں اتحاد 465 رکنی پارلیمان میں 311 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔گزشتہ پارلیمانی انتخابات کے مقابلے میں 25 نشستیں زیادہ حاصل کی ہیں۔ ان انتخابات میں شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل پروگرام مرکزی توجہ کا حامل رہا تھا۔وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ اب وہ شمالی کوریا سے ثابت قدمی سے نمٹ سکیں گے۔