Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گٹھیا کے مریضوں میں پھیپھڑے کے امراض کا خطرہ

لندن .... جوڑوں کے ورم اور ہڈیوں کی تکلیف کے نتیجے میں بڑی حد تک معذوری اور بے حرکتیس سے دوچار ہوجانے والے افراد جنہیں بالعموم گٹھیا کا مریض کہا جاسکتا ہے پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات سے زیادہ دوچار رہتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ اس قسم کی بیماری سے طویل عرصے تک پریشان رہتے ہیں انکے پھیپھڑے بھی متاثر ہونے لگتے ہیں۔ واضح ہو کہ موجودہ طبی دنیا نے اس کیفیت کے لئے COPD کی اصطلاح مقرر کی ہے۔ عام قسم کا گٹھیا جسے آرتھرائٹس بھی کہا جاتا ہے پھیپھڑے پر بطور خاص زیادہ اثر اندازہوتا ہے۔ مردوں میں یہ خطرہ 47فیصد کے لگ بھگ ہوتا ہے جبکہ اس کیفیت میں مبتلا خواتین کو پھیپھڑے کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 61فیصد تک ہوتا ہے۔ یہ اپنے سلسلے کی نئی تحقیق ہے جس میں ماہرین نے گٹھیا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کئی دوسرے امراض کی بھی نشاندہی کی ہے جس میں امراض قلب اور ذیابیطس بھی شامل ہے۔ واضح ہو کہ آرتھرائٹس طویل دورانیہ کی وہ بیماری ہے جو نظام مدافعت کو ختم کردیتی ہے۔

شیئر: