Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل میمن کی ضمانت منسوخ،گرفتاری کا حکم

  کراچی... سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیمل میمن ودیگر ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ شرجیل میمن کورٹ روم سے باہر آئے تو نیب نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وکلاءنے روک دیا اور کہا کہ آپ یہاں گرفتار نہیں کر سکتے جس پر نیب افسران کورٹ روم سے باہر چلے گئے۔بعد ازاں شرجیل کے وکلاءنے گرفتاری سے روکنے کے لئے دوبارہ درخواست جمع کرادی۔واضح رہے شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف 5 ارب 77 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔

شیئر: