Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلون مسک نفرت کو ہوا دے رہے ہیں: ہسپانوی وزیراعظم

سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ایکس کے مالک اور امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی ایلون مسلک کھلم کھلا ’ہمارے اداروں پر حملہ کرتے ہیں اور نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔‘
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد ان کی ایڈمنسٹریشن میں شامل ہونے والے ہیں، نے پورے یورپ میں براعظم کے رہنماؤں پر لفظی گولہ باری کرکے غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
ٹرمپ نے یورپین لیڈرشپ بشمول جرمن چانسلر اور برطانیہ کے وزیراعظم کیر سٹارمر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سپین کے جنرل فرانسسکو فرانکو کی 50 ویں برسی کی سرکاری تقریبات  سے افتتاحی خطاب میں پیڈرو سانچیز نے ایلون مسک پر الزام لگایا کہ وہ ایک عالمی مخالف تحریک کو لیڈ کر رہے ہیں ’جو کھلم کھلا ہمارے اداروں پر حملہ کر رہے ہیں، نفرت کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور جرمنی کے آنے والے الیکشن میں نازیوں کی باقیات کی حمایت کرنے پر زور دے رہے ہیں۔‘
’یہ ایک مسئلہ ہے، ایک چیلینج ہے اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام کے لیے چیلینج۔‘
ایلون مسک نے جرمنی کے وسط مدتی انتخابات کے لیے  انتہائی دائیں بازو کے ’الٹرنیٹیو فار جرمنی‘ پارٹی کی بڑی  شدو مد سے حمایت کی ہے۔
ایلون مسک اس جماعت کے سربراہ کے ساتھ جمعرات کو ایکس پر براہ راست سیشن کریں گے۔
دنیا کے امیرترین شخص نے برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر کو بھی ہٹانے پر زور دیا ہے۔
ایلون مسک نے برطانیہ میں انتہائی دائیں بازو کے ٹومی رابنسن کو بھی جیل سے رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے رواں ہفتے ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر ستورے نے بھی ایلون مسک کی جانب سے دیگر ممالک کے سیاسی معاملات میں مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر ستورے نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ’این آر کے‘ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے اس بات پر تشویش ہے کہ ایک شخص جس کو سوشل میڈیا تک غیرمعمولی رسائی حاصل ہے اور جو بے تحاشہ مالی وسائل رکھتا ہے، وہ براہ راست اندرونی سیاست اور دیگر ممالک کی اندرونی سیاست میں خود کو ملوث کر رہا ہے۔‘
’جمہوریتوں اور اتحادیوں میں معاملات کو اس طرح سے نہیں چلنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایلون مسک نے ناروے کی سیاست میں دخل اندازی کی، تو ملک کے سیاستدانوں کو اجتماعی طور پر ایسی کوششوں سے دور رہنا ہوگا

شیئر: