کراچی... نیب سے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کی منسوخی کے بعد سابق وزیر شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا۔ عدالت کے باہر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ نیب حکام اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔رینجرز نے نیب حکام اور شرجیل میمن کو حفاظتی حصار میں لے کر باہر نکالا۔ کیس میں ملوث دیگر 4 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کو منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیمل میمن ودیگر ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی تھی ۔ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ شرجیل میمن کورٹ روم سے باہر آئے تو نیب نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وکلاءنے روک دیا اور کہا کہ آپ یہاں گرفتار نہیں کر سکتے جس پر نیب افسران کورٹ روم سے باہر چلے گئے۔بعد ازاں شرجیل کے وکلائ نے گرفتاری سے روکنے کے لئے دوبارہ درخواست جمع کرادی۔واضح رہے شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف 5 ارب 77 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔