Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاستدان کا بیان، آگ بگولہ فرحان

ہندوستان میں سیاسی رہنما کی جانب سے   فلم انڈسٹری کے اداکاروں کے” آئی کیو لیول“ کو کم تر کہنے پر اداکار و فلمساز فرحان اختر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ فرحان اختر نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے مذکورہ رہنما کو آڑے ہاتھوں لیا۔ فرحان اختر نے کہا کہ آپ کی ہمت کیسے ہوئی سر! یہ کہنے کی کہ فلموں میں کام کرنے والے لوگوں کی عقل کم ہوتی ہے۔ یہی نہیں فرحان اختر نے بالی وڈ سے منسلک دیگر اداکاروں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذرا دیکھئے یہ صاحب آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستانی سیاسی جماعت بی جے پی کے ایک رہنما نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہہ دیا تھا کہ ”ہماری انڈسٹری، بالی وڈ کے اکثر اداکار کم علم ہیں اور ان کا ”آئی کیو لیول “کم ہے۔

شیئر: