Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھلی کھانے سے الزائمر سے بچا جا سکتا ہے

مچھلی کو اپنی غذا کا مستقل حصہ بناکرالزائمر اور ڈیمینشیا جیسے دماغی امراض کا خطرہ ٹالا جا سکتا ہے۔ الزائمر سوسائٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ مچھلی میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغی صحت کے لیے فائدہ مند جز ہے۔ تحقیق کے مطابق مچھلی کو غذا کا حصہ بنا کر بڑھتی عمر کے باعث آنے والی ذہنی تنزلی کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ مچھلی میں فاسفورس بھی پایا جاتا ہے جو دانتوں اور ہڈیوں کے لیے اہم ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو صحت مند سطح پر رہنے میں مدد دیتا ہے۔
 
محققین کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو بار مچھلی کا کہنا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔مچھلی کھانے سے جسم میں ان جینز کی موجودگی کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جو کہ الزائمر کا باعث بنتے ہیں۔اس تحقیق کے مطابق جو لوگ مچھلی کے تیل کا سپلیمنٹ استعمال کرتے ہیں اور مچھلی نہیں کھاتے، انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
 

شیئر: