مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) جنرل سیکریٹری جمعیت علماءاسلام شجاع الملک نے کہا ہے کہ پاکستان او ر سعودی عرب کے فطری تعلقات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ ختم نبوت کا تحفظ کیا ہے آئندہ بھی کرے گی۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ 2018ءکے انتخابات میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ان کی جماعت حکومت بنائے گی۔ مرکزی حکومت میں بھی شامل ہو گی۔ مدینہ منورہ مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے آمد پر شجاع الملک سے جمعیت علماءاسلام کے سینیئر رہنما عبداالرزاق واسو اور مدینہ منورہ میں جمعیت کے حاجی سبحان اللہ اور سیکریٹری اطلاعات حافظ عمیر احمد نے ملاقات کی۔