”کرش“ کا چوتھا سیکوئل اگلے برس
بالی وڈ کی مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ' کرش' کے چوتھے سیکوئل پر اگلے برس کام شروع کیاجائے گا۔ معروف اداکارریتک روشن کے مشہور کردار اور ان کے والد راکیش روشن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ' کرش 4'کے اسکرپٹ پر کام ہورہاہے جسکے مکمل ہونے کے بعد سال 2018 میں اس فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کیاجائےگا۔فلم ' کرش' بالی وڈ کی سائنس فکشن فینٹسی فلم ہے جس میں ریتک روشن،کرشنا مہرا عرف کرش کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں جوغیر معمولی صلاحیتوں کاحامل ہوتاہے ، 'سپرہیرو' بن کر منفی طاقتوں کا مقابلہ کرتاہے۔ اس سیکوئل کی پہلی فلم سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔