”نیوم “ روبوٹ کی دنیا بسائے گا
جمعرات 26 اکتوبر 2017 3:00
ریاض ... ... سعودی عرب میں ”نیوم“ شہر کی داغ بیل نے سعودی شہریوں کو خطرات سے بچانے والے سعودی روبوٹس کے دور میں داخل کردیا۔اس شہر کے قیام سے مملکت میں نئی ٹیکنالوجی کا آغازہوگا۔ مختلف حکمت عملی اپنا کر سعودی نوجوانوں کو روبوٹ کی دنیا سے ہم آہنگ کرنے کا اہتمام کیا جائیگا۔ روبوٹ تیار کرنے والے سعودی انجینیئر مطلوبہ تعداد میں تیار ہونگے۔