ریاض .... ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برجستہ مداخلت کر کے زبانی لغزش پر جاپانی سوفٹ بینک کے چیئرمین میسایوسی سون کو شرمندگی سے بچا لیا۔ سوفٹ بینک کے سربراہ نے نیوم کیلئے مکہ کی تعبیر استعمال کی تو عالمی تقریب کے شرکاءسوالیہ نظروں سے انہیں دیکھنے لگے فوراً ہی شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کی گفتگو قطع کرتے ہوئے واضح کیا کہ دراصل انگریزی زبان میں مکہ کی تعبیر ایسی پرکشش منزل کیلئے استعمال کی جا تی ہے جس کا رخ دنیا بھر کے لوگ کرتے ہوں۔ ہمارے مہمان نے نیوم کے لئے یہ تعبیر اسی تناظر میں استعمال کی ہے کہ آنے والے ایام میں دنیابھر کے لوگ اس عصری شہر کا رخ کیا کریں گے۔ یہ سن کر پورا ہال مسکراہٹوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔