Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو ایف 5 لانچ کر دیا گیا

اوپو نے منیلا میں منعقدہ تقریب میں ایف 5 اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ بیزل لیس ڈسپلے ، فیشل ان لاک فیچر ، فنگر پرنٹ اسکینر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور 3200 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔
 
کیمرہ سیٹ اپ میں 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسی کیمرے کو اسمارٹ فون کو ان لاک کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔فون کے سیلفی کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا ہے۔بیک کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کو 3 اسٹوریج آپشنز میں متعارف کروایا گیا ہے۔ 
 
اوپو ایف 5 میں 4 جی بی ریم 32 جی بی میموری ، پریمیم میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری دی گئی ہے۔ اوپو ایف 5 یوتھ ایڈیشن مین ان دونوں کی نسبت کم ریم اور اسٹوریج دیا گیا ہے۔اوپو ایف 5 کی قیمت 263 یوروز ہے اور اسکے پری آرڈرز شروع کر دیے گئے ہیں۔ فون کو پہلے فلپائن میں لانچ کیا گیا ہے اور جلد ہی اسے دنیا بھر میں فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: