کوئٹہ ...بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما سمیت2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق عبدالرزاق اورعبدالخالق تاج لالہ عوامی نیشنل پارٹی کی ریلی میں شرکت کے لئے پشین جارہے تھے کہ گاڑی باردودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔لیویز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔