Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی طرف سے نیوم کا خیر مقدم

عمان ۔۔۔حکومت اردن نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ’’  نیوم‘‘ منصوبے کا خیر مقدم کر دیا۔اردن کے ترجمان محمد المومنی نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان منصوبے کی بدولت اقتصاد کا پہیہ حرکت میں آئے گا ۔ پورے خطے میں اقتصادی شرح نمو بڑھے گی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا ۔ اردن منصوبے کو غیر معمولی اہمیت دے رہا ہے ۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی قائم ہے ۔ 
 
 

شیئر: