Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزراء کے ذہن صاف کریں، اسد اویسی

 حیدرآباد۔۔۔رکن پارلیمنٹ و صدر مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹراسدالدین اویسی نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ان سے خواہش کی کہ وہ فرش پر صفائی کے بجائے اپنے وزراء کے ذہن صاف کریں۔ انہوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر دارالسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ایک سب سے قیمتی جھاڑو یوگی خریدیں اور سب کا دماغ صاف کریں۔ ہوسکے تو اپنا دماغ بھی صاف کریں۔ ان کا یہ بیان یوگی آدتیہ ناتھ کے تاریخی تاج محل کے دورہ سے پہلے آگرہ کی سڑکوں کی صفائی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسداویسی نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ لوگ کس طرح کے ہیں۔ یہ افراد ملک کی تاریخ کو مٹانا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کی جانب سے تاج محل کے بارے میں کئی زہریلے بیانات دئیے گئے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ کے رکن نے مغلوں کو غنڈہ قرار دیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے تاج محل کو ہندوستان پر ایک داغ قرار دیا اور خود یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ تاج محل ہندوستانی تہذیب کا حصہ نہیں ۔ اسکے بعد یوگی تاج محل کی صفائی کرنے کیلئے گئے لیکن بی جے پی اور سنگھ پریوار کے ذہنوں کی کون صفائی کرے گا جو اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔
 

شیئر: