Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زنحیر سے بہن کو ہلاک کرنیوالا جیل سے رہا

میتھیل فیفے.... ایک مقامی چور اور بدمعاش ڈیوڈ کریگی جو اپنی بہن کے قتل کے جرم میں سزائے قید بھگت رہا تھا جیل سے باہر آگیا ہے۔ڈیوڈ نے جسکی عمر اب 33سال ہے 6سال قبل اپنی چھوٹی بہن سونیا ٹوڈ کو زنجیرسے مار کر ہلاک کردیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنی بہن پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا اور اسی کاغصہ اتارنے کیلئے اسے 5گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ اطلاعات کے مطابق بہن کو مارنے کیلئے اس نے وہ زنجیر استعمال کی جو کتوں کے گلے میں ڈالی جاتی تھی۔ بہن کو قتل کرنے کے بعد وہ خود ہی پولیس اسٹیشن جاکر پیش ہوگیا۔ معاملہ عدالت میں گیا تو اسے 6سال سزا سنائی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیل سے آنے کے بعد اس نے ایک ایسی عورت سے پینگیں بڑھانا شروع کردی ہیں جو ذہنی مریضہ ہے اور خود کو 4سال کی بچی سے زیادہ نہیں سمجھتی حالانکہ اسکی عمر 31سال ہے۔ وہ ڈیوڈ کو ڈیڈی کہہ کر پکارتی ہے۔

شیئر: