Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں پاسداران انقلاب تشکیل دینگے، ایران

تہران ..... ایرانی کرنل سالار آبنوش نے براعظم یورپ اور امریکہ میں نئے پاسداران انقلاب تشکیل دینے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے فدائین ہمیشہ خامنہ ای کے حکم کے ماتحت ہوتے ہیں اور وہ ان کی حفاظت کی خاطر سرحدوں کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ آبنوش نے مغرب کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے ایرانی حکومت کے ارادے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے اندر ہی ایسے عناصر ہیں جو ہماری کامیابیوں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ مسائل کے حل کےلئے دشمن کے ساتھ مذاکرات اور رابطے جاری رہنا چاہئیں اور جب ہم ان کو خبردار کرتے ہیں تو وہ ہم پر انتہا پسندی کا الزام عائد کرتے ہیں"۔ اس سے قبل ایرانی عسکری ذمہ داران پاسداران انقلاب کے زیرانتظام ایک دوسری عسکری توسیع کا اعلان کر چکے ہیں جس کو "الفاتحین بریگیڈز" کا نام دیا گیا۔ اس کے ساتھ یہ دھمکی بھی دی گئی کہ وہ سرحدوں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔

شیئر: