مختلف ممالک کے ہنرمندوں کے اعزاز میں دیئے عشائیے پر اظہار خیال
طائف (ابو علی بڈانی) طائف کے معروف سرمایہ کار اور فوجی افسر (ر)شیخ حسین علی قحطانی نے پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے ہنرمندوں کو اپنی رہائش پر عشائیہ دیا۔ جس میں سعودی، ہندوستانی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر میزبان شیخ قحطانی نے کہا کہ میں نے تعمیرات کے ہر شعبے میں پاکستانیوں کو ترجیح دی کیونکہ وہ ہنرمندی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ہمارے دل میں ان کااپنا ایک مقام ہے۔ وہ نہایت ایمانداری سے اپنا کام انجام دیتے ہیں۔ اپنے پیشے سے مخلص ہوتے ہیں۔ ہمارے دلوں میں ان کیلئے بڑی محبت ہے۔ اس تقریب میں شیخ قحطانی کے صاحبزادہ ،محکمہ ٹریفک کے اعلیٰ افسر شیخ طارق قحطانی اور ڈاکٹر فہد قحطانی بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں وسام، عثمان احمد ، افتخار احمد، علی ورکھ ، عنصر ورکھ ، عبدالماجد اور دیگر ہنرمندوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع مشہور سعودی ڈش "مندی" سے کی گئی۔