پشاور ...خیبر ایجنسی میں اتوار کو جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے امن لشکرکے مورچوں پر حملہ کیا۔ مارٹر گولے اور راکٹ بھی داغے گئے۔ امن لشکر کے رضاکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ جھڑپ2 گھنٹے تک جاری رہی۔ دونوں دہشت گردوں کی لاشیں امن لشکر کی تحویل میں ہیں دیگر دہشت گرد افغانستان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا ۔