افغانستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں امریکی فوجی ہلاک
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
کابل۔۔۔افغانستان میں ہیلی کاپٹرکے ایک حادثے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔یہ بات غیرملکی افواج نے گزشتہ روزبتائی اورطالبان کے ان دعوؤں کی تردیدکی ہے کہ اس نے طیارے کومارگرایاتھا۔ افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ صوبہ لوگرمیں ہونے والے حادثے میں 6دیگرامریکی عملے کے ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔افغانستان میں برسرپیکارمارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداداس سال 11ہوگئی ہے جہاں پروہ غیرحربی کردارکیلئے موجودہیںجو2016ء کی تعدادسے 2زیادہ ہے ۔