Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی : لاہورئیے سری لنکن ٹیم کو بھی سپورٹ کررہے ہیں

لاہور: پاکستانی شائقین جہاں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے آ رہے ہیں، وہیں پر کچھ نوجوان سری لنکا کو سپورٹ کرنے کیلئے ان کی شرٹس پہن کر آئے ہیں۔ سری لنکن کٹ میں ملبوس ایک شائق سے استفسار کیا کہ یہاں تو سری لنکن کٹ نہیں ملتی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ گزشتہ سال سری لنکا سیر کیلئے گئے تھے ، وہاں سے یہ شرٹ لے کر آئے تھے۔ سری لنکا میں ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے جو محبت ملی وہ فراموش نہیں کر سکتے، آج یہ شرٹ پہن کر اور سری لنکن ٹیم سے اظہار یکجہتی کا موقع ملنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔سری لنکن ٹیم نے پاکستان آ کر ہمارے دل جیت لیے ہیں، اس لیے آج انہیں سپورٹ کرنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ 8 سال بعد سری لنکن ٹیم اسی قذافی اسٹیڈیم میں دوبارہ انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے جہاں سے عالمی دہشت گردی کے باعث پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ منقطع ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پاکستان او ر سری لنکا کے مابین تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے کچھ شائقین نے سری لنکن پلیئرز کی تصاویر اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں۔

شیئر: