آئندہ سال اسلام آباد میں سپر باکسنگ لیگ منعقد کرآونگا، عامر خان
لاہور: عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں آکر دیکھنے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لئے پاکستان پہنچے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے لاہور آیا ہوں، پاکستانی نوجوان کھیلوں سے محبت کرتے ہیں یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے چاہئےں۔ میری دلی خواہش ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئیں اور کرکٹ کو فروغ دیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اسی سلسلے میں آئندہ سال اسلام آباد میں سپرباکسنگ لیگ کروا رہا ہوں جس کے لئے پوری پاکستانی قوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔