Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں کرونا کی افواہیں

تبوک ....تبوک محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ تبوک آرمی اسپتال میں کرونا کے 14مریض داخل کرنے کی خبریں غلط ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کنگ سلمان آرمی اسپتال میں کرونا کے 14مریض داخل کئے گئے ہیںجبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں ایک مریض لایا گیا تھا جسے تبوک کے کنگ فہد اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تبوک میں 4مریضوں کی بابت سوائن فلو میں مبتلا ہونے کا شبہ تھا معائنے پر پتہ چلا کہ شبہ غلط تھا۔
 

شیئر: