Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولہ ون: برطانوی لیوس ہملٹن نے تاریخ رقم کردی

میکسیکو:برطانیہ کے فارمولہ ون ڈرائیور لیوس ہملٹن میکسیکو میں ہو نے والی گراں پری میں بہت پیچھے رہ جانے کے باوجود چوتھی مرتبہ فارمولہ ون ورلڈ چیمپیئن بننے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے یہ کامیابی اس سے پہلے ہو نے والے مقابلوں کے دوران حاصل کردہ پوائنٹس مجموعی برتری کے باعث حاصل کی اور تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ریس کے دوران ان کی گاڑی کو ان کے حریف سیباسٹیئن وٹل نے ٹکر مارنے کی کوشش بھی کی تاہم یہ ریس ہملٹن کے لئے کافی مشکل ثابت ہو ئی۔ توقعات کے بر عکس اسے جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ وٹل نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ہالینڈ کے میکس ورسٹیپن نے میسیکن گراں پری اپنے نام کرکے وکٹری اسٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ ویلٹیری اور ریکونین دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔لیوس ہملٹن 4مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر برطانیہ کے سب سے کامیاب فارمولہ ون ڈرائیور بن گئے۔ انہیں اس کھیل کے چند گنے چنے ایتھلیٹس میں شمار کیا جاتا ہے ۔ وہ اس سے پہلے 2008، 2014 اور2015 ءمیں بھی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔

شیئر: