Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل این آر آئی یوتھ ایسوسی ایشن کے وفد نے دارالعلوم محمودیہ کا دورہ کیا

وفد میں صدر عظمت علی عمران،اراکین لطیف شاہ ، عبدالستار اور قدیر شامل تھے، مولانا فرید نے استقبال کیا 
جدہ ( امین انصاری ) گلوبل این آر آئی یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر عظمت علی عمران نے اپنے اراکین لطیف شاہ ، عبدالستار اور قدیر کے ہمراہ حیدرآباد دکن کے دینی و عصری تعلیم کے مدرسہ" دارالعلوم محمودیہ" ( ہاشم آباد ) کا دورہ کیا ۔صدر مدرسہ حافظ و قاری مولانا محمد فرید الدین نے اس وفد کا استقبال کیا اور مدرسہ کا تفصیلی معائنہ کرایا اور کہا کہ وطن سے دور رہ کر نوجوانی میں امت مسلمہ کی خدمت کا جذبہ اپنے سینے میں رکھنا یقیا قابل تعریف ہے ۔ گلوبل این آر آئی یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر عظمت علی عمران اور ان کے رفقاجدہ سے وطن عزیز میں بسنے والے پسماندہ اور غریب مسلم خاندانوں کی دامے ، درمے ، سخنے میں مدد کررہے ہیں ۔ ان کی ایسوسی ایشن امت مسلمہ کے نونہالوں کی تعلیم اور خواتین کو خود مکتفی روزگار سے منسلک کرنے میں زیادہ سے زیادہ زور دیتی ہے ۔ مدرسہ دارالعلوم محمودیہ کے طلباءکی بھی انہوں نے سرپرستی کی ہے جس کیلئے مدرسہ ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ اس موقع پر وفد کے تمام ارکان کی شال پوشی کی گئی ۔ صدر گلوبل این آر آئی یوتھ ایسوسی ایشن عظمت علی عمران نے اس موقع پر اسکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی اس مدرسہ میں دی جارہی ہے جس کیلئے انتظامیہ مبارکباد کی حقدار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فرید الدین قوم کے ان بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں جن کے والدین بچوں کو مزدوری پر بھیجنے کیلئے زیادہ ترجیح دیا کرتے تھے آج یہ بچے قوم کا روشن مستقبل بن رہے ہیں ۔وفد کے تمام ارکان بچوں میں گھل مل گئے اور انہیں بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کرکے والدین اور ملک کا نام روشن کرنے کی تلقین کی ۔ 

شیئر: