Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاتالونیا کے سابق صدر اوراہلکاروں پر بغاوت مقدمہ

میڈرڈ۔۔ ہسپانوی دفتر استغاثہ نے کاتالونیا کے سابق صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ اور معطّل شدہ حکومت کے دیگر اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مستغیث اعلٰی خوسے مانوئیل ماسا کے مطابق دیگر کے علاوہ ان افراد پر ریاست کے خلاف بغاوت اور سرکاری رقوم کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اسپین کی مرکزی حکومت نے کاتالونیا کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راخوئے کے مطابق یہ مرکزی انتظامیہ 21 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات تک کاروبار حکومت چلائے گی۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں 30 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
 
 

شیئر: