Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت انسداد دہشتگردی مہم میں پیش پیش

نیویارک .... اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کا انسداد سعودی پالیسی کی ا ولیں ترجیحات میں شامل ہے۔ سعودی عرب نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے قائم عالمی اتحاد میں موثر شکل میں حصہ لیا۔ المعلمی نے انسداد دہشتگردی مرکز کی مشاورتی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں انسداد دہشتگردی مرکز کا معیار عالمی درجے کا ہے او ریہ مرکز اپنا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب نے یہ مرکز خلیجی امریکی تعاون سے قائم کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اعتراف کیا کہ عالمی تنظیم بین الاقوامی دہشتگردی سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے تعاون پر انحصار کررہی ہے۔ انسداد دہشتگردی مرکز دہشتگردی کو شکست دینے کے سلسلے میں اہم افکار پیش کررہا ہے۔
 

شیئر: