Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند:بنگلہ دیشی دہشتگردوں کی تلاش

میرٹھ۔۔۔یوپی کے قصبے دیوبند میں دہشت گرد سرگرمیوں کی رپورٹوں کے بعد  ریاستی پولیس نے  یہاں  حساس  لوگوں کے رہنے والے تما م لوگوں کے پاسپورٹ کی دوبارہ  جانچ کرنی شروع کردی ہے اس کے ساتھ ہی سہارنپور اور  مظفر نگر اضلاع میں جاری شدہ پاسپورٹ  کی دستاویزات دوبارہ چیک کی جارہی ہیں۔  پولیس ذرائع کے مطابق  ان علاقوں میں  بنگلہ دیشی  دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد  یہ کارروائی کی جارہی ہے  تاکہ  وہ لوگ  جو  علاقے میں  اپنے قیام کی  دستاویزات  یا  ہندوستانی شہریت  لے کر  مقیم ہیں  ان کو  واپس بھیجا جاسکے۔  ایسے مبینہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے  پولیس کسی  خصوصی فرقے کو نشانہ نہیں بنا رہی ہے  بلکہ  جن لوگوں کے نام پر پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں ان سب کی دستاویزات  دوبارہ چیک ہونگی۔  یہ بات  سہارنپورمیں ڈی آئی جی  نے بتائی۔  اتر پردیش اے ٹی ایس نے حال ہی میں  دو  مشکوک بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا تھا۔  ان کے پاس  دیوبند کے پتے  کا پاسپورٹ ملا تھا ، سہارنپور ڈی آئی جی  نے بتایا  کہ لوکل  انٹیلی جنس یونٹ کو بھی  اس مہم میں  یوپی پولیس کے ساتھ شامل کیاگیا ہے۔  اس کے علاوہ  دوسرے غیر ملکی  طلبہ کی  دستاویزات کی بھی جانچ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ  دارالعلوم  دیوبند میں سیکڑوں غیر ملکی طلبہ بھی زیر تعلیم ہیں۔ ڈی آئی جی نے یہ بھی بتایا کہ مظفر نگر اور  سہارنپور میںبھی  چیکنگ کی یہ مہم چل رہی ہے کیونکہ  یہاں سے بھی  دہشت گرد سرگرمیوں کی خبریں آرہی تھیں۔ جن لوگوں کے پاس پاسپورٹ ہیں  ان سبھی کی دستاویزات  کی جانچ  کاحکم جاری کیا گیا ہے۔  ڈی آئی جی  نے یہ بھی بتایا کہ اگست میں مظفر نگر سے  ایک بنگلہ دیشی  مشکوک  دہشت گرد پکڑا گیا تھا اس کا پاسپورٹ سہارنپور کے پتے پر  بنا تھا۔  انہوں نے کہا کہ پولیس قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی اسلئے ان علاقوں میں سبھی پاسپورٹ رکھنے والو ں کی دستاویزات  چیک ہونگی تاکہ  مشکوک لوگوں کو پکڑا جاسکے۔  اگست میں یوپی  اے ٹی ایس نے  بنگلہ دیشی شہری عبداللہ المامون  کو پکڑا تھا  جو  دہشت گرد  تنظیم انصار اللہ بنگلہ  کا رکن تھا۔  عبداللہ  دیوبند میں  پچھلے کئی برسوں سے  مقیم تھا اسے مظفر نگر سے گرفتار کیاگیا تھا۔ اس کے کئی ساتھیوں کو بھی  بعد میں  علاقے سے حراست میں لیاگیا تھا۔  5 اکتوبر کو یوپی اے ٹی ایس نے ایک مفرور دہشت گرد فیضان احمد کیلئے علاقے میں منادی بھی کرا ئی تھی، اس پر الزام ہے کہ وہ نوجوانوں کو  دہشت  تنظیموں سے جوڑنے کا کام کرتاہے۔ 
 

شیئر: