اماراتی اخبارات پر ایک نظر
امارات: بدھ کو شائع ہونےو الے متحدہ عرب امارات کے اخبارات کے صفحہ اول پر اہم موضوعات شامل کئے گئے۔
مقامی اخبار الاتحاد نے اماراتی کابینہ میں نئے وزرائ کی شمولیت کو شہ سرخی کا موضوع بناتے ہوئے لکھا ہے’’ سربراہ مملکت کی سربرستی اور ابوظبی کے ولی عہد کی موجودگی میں نئے وزرائ نے نئے منصب کا حلف اٹھایا‘‘ ۔ شیخ محمد بن راشد اور شیخ محمد زاید نے اس موقع پر کہا ہے: ملک کی تعمیر وترقی کے لئے ٹیم کی صورت میں کام کیا جائے گا۔
اخبار کے صفحہ اول پر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے: دہشت گردی کا قلع قمع کرنے اور امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششیں کرتے رہیں گے۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کا کہنا ہے : فرمانروائے مملکت کی قیادت میں امارات کو دنیا کے ممالک میں اونچا مقام دلوائیں گے۔
مقامی اخبار الامارات الیوم نے شہ سرخی دی ہے: صدر مملکت نے غیر ملکی شوہر کی اماراتی بیوی کے بچوں اور امارات میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کو مقامی اسپورٹس ٹیموں میں شامل کرنے اور اسپورٹس مقابلوں میں شرکت کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
صفحہ اول پر اسی سے متصل ایک خبر ہے: العین فٹبال ٹیم نے اماراتی ماں کے غیرملکی بچوں اور امارات میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کی رجسٹریشن شروع کردی۔
الامارات الیوم کے صفحہ اول پر یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے بچوں کو جنگ میں استعمال کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ صفحہ اول کی سرخی تھی: امارات یمن میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر حوثی باغیوں کی مذمت کرتے ہوئے یقین دلاتا ہے کہ اتحادی افواج اس کا مقابلہ کریں گے۔
مقامی اخبار البیان کی شہ سرخی تھی: شیخ محمد بن راشد نے عسکری اداروں کے اہلکاروں سے متعلق ہیومن ریسورسز قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی۔
البیان کے صفحہ اول پر سرخی ہے: شارجہ کے حکمران شیخ سطان القاسمی نے شارجہ انٹر نیشنل کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔