جدہ کے نئے ایئرپورٹ کا پہلا ٹکٹ
جدہ.... قائم مقام گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبداللہ بن بندر نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ انہیں ایئرپورٹ کی پہلی پرواز کا پہلا ٹکٹ تحفے کے طور پر پیش کیا گیا۔ نیا ایئرپورٹ 3منزلہ ہوٹل پر مشتمل ہے۔ اس میں 120کمرے ہیں۔81مصلیّٰ ہیں۔ سامان کے لئے 34کلو میٹر طویل کنویئرنگ بیلٹ ہے۔ ہالز میں 18ہزار مربع میٹر کے سبزہ زار ہیں۔ شہزادہ عبداللہ بن بندر نے امیگریشن ہال کمپلیکس کو گھوم پھر کر دیکھا۔ اسکا مجموعی رقبہ 8لاکھ10ہزار مربع میٹر ہے۔ سفر کی کارروائی نمٹانے کیلئے 220کاﺅنٹر ہیں جبکہ خود کار سسٹم کے تحت بورڈنگ پاس کے لئے 80کاﺅنٹر قائم کئے گئے ہیں۔