Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ کے ”غلام“کا ہولناک استحصال

ناٹنگھم ، لندن.... مقامی کراﺅن کورٹ نے ا یک ایسے مقدمے کی سماعت کے بعد مجرم کو جیل بھیج دیا ہے جو پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو غلام بناکر رکھے ہوئے تھا اور مزدور کا لباس پہنا کر اس سے محض70پونڈ فی ہفتہ اجرت پر روزانہ 20گھنٹے کام لیتا رہا۔ عدالت میں جب یہ معاملہ سامنے آیا تو پتہ چلا کہ یہ بدنصیب شخص مقروض تھا اور اس نے اپنے ”آقا“ کے بھائی سے کچھ قرضے لے رکھے تھے جس کی ادائیگی کے لئے اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ ان کے کہنے کے مطابق کام کرتا رہے۔ اب پولش باشندے کے آقا اور بھائی دونوں کو جیل بھیجدیا گیا ہے۔ دونوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے اسی لئے انہیں سزا کم سنائی گئی ہے۔ اگر وہ اپنا جرم قبول کرنے سے انکار کرتے تو یہ سزا کئی مہینوں پر محیط ہوسکتی تھی۔

شیئر: