Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 7انتہا پسند تنظیمیں ؟

دبئی ۔۔۔معروف اسکالر شیخ خالد السبیعی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں 7انتہا پسند تنظیمیں سرگرم عمل ہیں اور مملکت کے مشہور مشائخ  ان میں سے ایک سے منسلک ہیں ۔ وہ اسکے عینی شاہد ہیں ۔ السبیعی نے بتایا کہ وہ الاخوان تنظیم میں 12سال تک سرگرم عمل رہے ۔ پہلی بار 1407ھ میں قدم رکھا تھا اور 1419ھ میں اس سے نکل گئے ۔ الاخوان کو سعودی عرب میں دہشتگرد تنظیموں کے زمرے میں شامل کیا جا چکا ہے ۔ السبیعی نے ’’روتانا خلیجیہ‘‘ چینل کے پروگرام ’’یاھلا‘‘ میںمیزبان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کو گمان ہے کہ مملکت میں سیاسی اسلام کی علمبردار ایک تنظیم ہے ،یہ غلط ہے۔ ایک نہیں 7ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ الاخوان کے کرتا دھرتا اپنے سے وابستہ لوگوں کے ذہن تبدیل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکام کو تاہی کر رہے ہیں ۔وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی بھی انسان الاخوان تنظیم میں اس وقت تک شامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ ان کی مقررہ کتاب ’’دعوۃ شرعی ضرورت اور فریضہ ہے‘‘ کا مطالعہ نہ کر لے اور اخوانی قیادت اس کی بابت 100فیصد مطمئن نہ ہو جائے۔
 

شیئر: