نئی دہلی۔۔۔وزیراعظم نریندر مودی پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ وہ ہماچل پردیش کے عوام سے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے، کانگریس نے کہا کہ پہاڑی ریاست کے لوگ اس اعتماد شکنی کا بی جے پی کو منھ توڑ جواب دیں گے۔کانگڑہ میں ایک ریلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے وزیراعظم اور بی جے پی پر الزام لگایا کہ دونوں ہی پہاڑی ریاست کے عوام سے کئے جانے والے وعدے پورا کرنے میں ناکام رہے۔مودی حکومت کو ملک کی پہاڑی ریاستوں کی دشمن گردانتے ہوئے سورجے والا نے کہا کہ 2015 میں وزیراعظم مودی نے ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقوں کو خصوصی حیثیت سے محروم کردیا۔