Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے مختلف اخبارات کی شہ سرخیاں

سعودی اخبارات نے شہ سرخیوں میں فلسطین ، ایران ،فرانس ،روس اور روہنگیا کے مسلمانوں کے المیے کو اجاگر کیا ہے ،نمایاں سرخیاں یہ ہیں ۔
(الشرق الاوسط)
ٔٔ ٭وعد بلفور کی صد سالہ برسی پر فلسطینیوں نے برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا(الشرق الاوسط)۔
٭فلسطینی صدر محمود عباس نے ہدایت جاری کر دی کہ وعد بلفور کے ذریعے فلسطینی عوام کیخلاف سیاسی جرم کا ارتکاب کیا گیا تھا۔ ہمیں انصاف لینے کیلئے برطانوی عدالتوں سے رجوع کرنا ہو گا ۔
٭ایران نے القاعدہ کو خلیج پر حملے کیلئے دولت اور ہتھیار فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی ۔
(الجزیرہ)
٭الجزیرہ کے کالم نگار جاسر عبدالعزیز الجاسر نے کالم تحریر کیا  عنوان ہے ’’وعد بلفور پر 100برس گزرنے کے بعد کیا برطانیہ فلسطینیوں کو معاوضہ دے گا ؟‘‘ الجاسر نے تحریر کیا کہ 100برس بعد برطانوی عوام کو سیاسی ، ادبی اور اخلاقی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے فلسطینیوں کے وہ جائز حقوق دلانے کی فکر ہونی چاہئے جو انہوں نے فلسطینیوں سے چھین کر اسرائیلیوں کے حوالے کر دئیے تھے ۔ برطانیہ ہی تھا جس نے اسرائیلیوں کو فلسطین سلب کر کے حوالے کیا تھا۔انہوں نے وعد بلفور نبھاتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق اسرائیلیوں کے سپرد کر دئیے تھے ۔ 
٭برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراقوام متحدہ سے قرار داد ِمذمت کے اجراء کیلئے سعودی عرب کے زیر قیادت اسلامی ممالک کی مہم،6لاکھ سے زیادہ روہنگیا کے مسلمانوں کے گھر سے بے گھر ہوجانے پر مسلم دنیا میں غیض و غضب کی لہر ،مملکت کی زیر قیادت سیاسی تحریک شروع ۔
 (الاقتصادیہ)
٭سعودی عرب اور روس توانائی اور’’ نیوم میں طویل المیعاد سرمایہ کاری شراکت پر متفق‘‘ ۔10ارب ڈالر مالیت کے 25مشترکہ منصوبے روبہ عمل لانے کا جائزہ لیا جائیگا ۔ 9شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
(البلاد)
٭سعودی عرب اور روس تجارتی شراکت کو فروغ دینے کا فیصلہ کر چکے ۔سعودی روسی مشترکہ کمیشن کا بیان۔
 (مکہ)
٭فرانسیسی پارلیمنٹ کی جانب سے انسداد دہشتگردی مہم پر سعودی عرب کو خراج تحسین ۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انتھک جدوجہد کا اعتراف۔
٭ولیعہد محمد بن سلمان دہشتگردی سے نجات دلا سکتے ہیں ۔وزارت دفاع کے ماتحت مرکز اعتدال منفرد اقدامات کر رہا ہے ، برطانوی صحافت کا اعتراف ۔
 

شیئر: