گمراہ کرنیوالے مناظر مشکل لگتے ہیں،سوناکشی
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ میرے لئے کسی فلم میں ساتھی اداکار کو گمراہ کرنے یا بہکانے والے مناظر عکسبند کرانا بہت مشکل لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر اداکار میں کوئی نہ کوئی ایسی چیز ضرور ہوتی ہے جسے کرنے میں اسے مشکل یا پریشانی ہوتی ہے، چاہے وہ کامیڈی ہو ، جذباتی مناظرہوں یا گمراہ کرنے اور بہکانے والے مناظر ۔سوناکشی نے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں لیکن انہیں فلم ”اتفاق“ میں سدھارتھ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ کسی بھی فلم میں گمراہ کرنے اور بہکانے والے مناظر کی عکسبندی میں پریشانی ہوتی ہے۔