ٹویٹر پر شکار، ملاقات کے ایک دن بعد قتل
ٹوکیو.... پولیس نے ایک جاپانی کو گرفتارکرلیا ہے جس کے مکان سے8خواتین اور ایک مرد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ اس نے ان لوگوں سے ٹویٹر پر رابطہ کیا تھا اور پھر انہیں گھر بلا کرقتل کیا۔ یہ قتل 2ماہ کے عرصے میں ہوئے۔27سالہ ملزم شیریشاشی نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔پولیس نے جس وقت چھاپہ مارا اسکے فلیٹ میں ہر طرف لاشوں کے ٹکڑے موجود تھے جن کی تعداد 240تھی۔ بہت سے ٹکڑے ریفریجریٹر اور ٹول بکس سے برآمد ہوئے۔ پورے فلیٹ سے تعفن اٹھ رہا تھا۔ اس واقعہ سے پورے جاپان میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے حالانکہ جاپان میں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔ تمام اخبارات نے اس واقعہ کی خبر صفحہ اول پر شائع کی ہے۔ ملزم کا کہناتھا کہ وہ ٹویٹر کے ذریعے ان لوگوں کا ”شکار “ کرتا اور ملاقات کے ایک دن بعد ہی قتل کردیتا تھا۔