Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان حکام نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سروس بند کردی

کابل ۔ ۔۔ افغانستان کے حکام نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کی سماجی میڈیا سہولت عارضی طور پر بند کردی ہے ۔افغان ٹیلی مواصلات کے رابطے کے ادارے (اے ٹی آر اے) نے بتایا کہ سماجی میڈیا کی اِن سروسز کو 20 روز کیلئے معطل کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ریاستی سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ادارے کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ضمن میں  باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ضابطے کا دفاع کرتے ہوئے ادارے کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام محض آواز اور پیغام رسانی کی سہولیات فراہم کرتے ہیں اور اِن کی عارضی معطلی سے افغانوں کے شہری حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

 

شیئر: