Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ’’صامولی‘‘ 30دن ، 33ملین ویوز

16سالہ سعودی نوجوان یوٹیوبر ’’دایلر‘‘ کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ دو ریال لاگت کی بنائی جانے والی وڈیو کو ایک ماہ کے دوران 33ملین سے زیادہ ویو اور ایک ملین ریال سے زیادہ آمدنی ہوگی۔ سعودی عرب، خلیجی اور عرب ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی وڈیو ’’صامولی‘‘ پر مشتمل ریپر گانا حقیقت میں بھی صاومولی روٹی کے متعلق ہی ہے۔ واضح رہے کہ صامولی عرب ممالک میں ایک قسم کی روٹی ہے جس پر سعودی یوٹیوبر نے گایا ہے۔ گانے کے بول کچھ یوں ہیں:
ایک دن میں بقالے میں جارہا تھا
خادمہ نے مجھے فون کرکے کہا
تمہاری ماما کہہ رہی ہیں کہ اپنے ساتھ صامولی لے آؤ
میں نے کہا کہ میں صامولی لاتا ہوں ، تم میرے لئے جبنہ تیار کر کے رکھو
 
سعودی یوٹیوبر دایلر کی اس گانے پر زبردست پذیرائی ہوئی۔ گانے سے پہلے اس کے چینل پر صرف ایک لاکھ سبسکرائبر تھے۔ ایک ماہ کے بعد 20لاکھ ہوگئے۔ 
 
 
وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں:
 

شیئر: