Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زنانہ ملبوسات کی دکانوں پر چھاپے

ریاض.... وزارت محنت کے اہلکاروں نے زنانہ ملبوسات و اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپہ مار کر 119 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔ عکاظ اخبار کے مطابق زنانہ ملبوسات و اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں میں دیگر خلاف ورزیوں کے علاوہ سعودی خواتین بھرتی نہ کرنے کی 103 خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔ مذکورہ خلاف ورزیوں کی مرتکب دکانوں کے مالکان کیخلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی کی گئی۔ 

شیئر: