Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی سیامی بچوں کا آپریشن آج

ریاض.... سوڈانی سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کیلئے آج اتوار کو کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ اسپتال میں آپریشن کیا جائیگا۔ کنگ سلمان برائے انسانی امداد اور کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ سوڈانی سیامی بچے جود اور جنی کی عمر 13 ماہ ہیں۔ وہ پیٹ اور سینے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم آپریشن کی کامیابی کیلئے پرامید ہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کی کامیابی کی 60 فیصد امید ہے۔ 

شیئر: