لندن...... برطانیہ میں بچوں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا گیاہے۔سابق سیکریٹری برائے ثقافت کا پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے استعمال سے بچوں میں منفی رجحان بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے اور اس کیلئے عمر کا تعین کیا جائے۔اسکاٹ لینڈ میں اس پر ایک قانون بنا کر پابندی کا اقدام کیا گیا۔بچوں میں اسمارٹ فون سے فحاشی کا عنصر فروغ پارہا ہے ۔سابق سیکریٹری ثقافت کا بحث کے دوران کہنا تھا کہ ایسی ٹیکنالوجی سے تو بچے خراب ہورہے ہیں۔پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ اس کی ذمہ داری حکومت اور اسکولوں پرعائد ہوتی ہے جو اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہو رہے ہیں۔پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ بچوں میں منفی رجحان بڑھا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ 3 سال کے 50 فیصد اور 11 برس کے 75 فیصد بچے ٹیبلیٹ استعمال کرر ہے ہےں۔