کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کی طرف سے وضاحتی اعلامیہ
ریاض:کنگڈم ہولڈنگ کمپنی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کے سربراہ شہزادہ ولید بن طلال کے متعلق جو اطلاعات ہیں ، ان سے کمپنی کا ادارہ باخبر ہے ۔ کمپنی اپنی تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھے گی۔ سعودی اسٹاک مارکیٹ کو جاری ہونے والے اعلامیہ میں کمپنی کے آپریشن منیجر نے یقین دلایا ہے کہ کمپنی خادم حرمین شریفین کی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ ہمیں حکومت کی طرف سے ملنے والے اعتماد پر فخر ہے۔ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی شیئرہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرتی رہے گی۔